ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، ایڈم ملن ٹورنامنٹ سے باہر
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملن کو جنوبی افریقا کی لیگ ایس اے ٹوئنٹی کے دوران ہیمسٹرنگ انجری ہوئی تھی، جس کے باعث وہ مکمل فٹ نہیں ہو سکے۔ ان کی جگہ کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کائل جیمیسن اس سے قبل ورلڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم میں ٹریولنگ ریزرو کے طور پر شامل تھے، تاہم اب انہیں باضابطہ طور پر مرکزی اسکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔
