جوڈیشل کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری، 4 کی مدت میں توسیع

0

اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 4 ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجود ارکان نے متفقہ طور پر 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے اور 4 ججز کی مدت میں توسیع کی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق جن ایڈیشنل ججز کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ان میں جسٹس انعام اللہ خان، جسٹس فرح جمشید، جسٹس ثابت اللہ اور جسٹس اورنگزیب شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن ایڈیشنل ججز کو مستقل جج بنانے کی منظوری دی گئی ان میں جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر، جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس اصلاح الدین اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ شامل ہیں۔

اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض اور جسٹس فرح جمشید کی مستقلی پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر گوہر شریک نہیں ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی بھی اجلاس میں غیر حاضر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.