سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

0

کراچی: ملک میں سونے کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کر دی، جہاں فی تولہ سونا مزید 4 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 687 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 638 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی بے یقینی، مہنگائی کے دباؤ اور سرمایہ کاروں کے محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر پڑ رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.