کمالیہ: دریائے راوی پر قائم عارضی لوہے کا پل ایک ماہ بعد ہی دوبارہ ٹوٹ گیا

0

کمالیہ:کمالیہ میں دریائے راوی کے حالیہ سیلاب میں بہہ جانے والا لوہے کا عارضی پل بحالی کے صرف ایک ماہ بعد ہی دوبارہ ٹوٹ گیا، جس کے باعث متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق پل کے ٹوٹنے سے دیہات کے مکینوں کا کمالیہ شہر سمیت دیگر علاقوں سے رابطہ ختم ہو گیا ہے، جس سے روزمرہ آمد و رفت، تعلیمی سرگرمیاں اور مریضوں کی ہسپتالوں تک رسائی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

گزشتہ برس اگست میں پنجاب بھر میں تباہ کن سیلاب آیا تھا، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح غیر معمولی حد تک بلند ہو گئی تھی اور مقامی لوگوں کے مطابق ایسا منظر گزشتہ کئی دہائیوں میں کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں عارضی بنیادوں پر لوہے کا پل تعمیر کیا گیا تھا تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی جا سکے، تاہم حالیہ دنوں میں ایک بار پھر پانی کے دباؤ اور کمزور تعمیر کے باعث یہ پل ٹوٹ گیا۔

مقامی شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عارضی بندوبست کے بجائے مستقل اور مضبوط پل تعمیر کیا جائے تاکہ مستقبل میں سیلاب یا پانی کے بہاؤ کے دوران عوام کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.