ایس آئی ایف سی کی مربوط حکمتِ عملی: پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے روشن مستقبل کی نوید

0

اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی استحکام کے لیے ایس آئی ایف سی کی ہمہ جہت اور انقلابی اصلاحاتی حکمتِ عملی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اصل مینڈیٹ سہولت کاری ہے اور گزشتہ چند سالوں میں اس نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط کر کے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش پلیٹ فارم بنا دیا ہے۔

خرم شہزاد نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کر کے سرمایہ کاروں کو ایک مربوط اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے، جس کے ذریعے کاروباری ماحول میں شفافیت، مسائل کے فوری حل اور ون ونڈو سہولت کاری ممکن ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی صنعتی اور کاروباری شعبوں میں پیداواریت اور افادیت بڑھانے کے لیے ایس آئی ایف سی نے متعدد اقدامات کیے، جن سے معاشی ترقی کے سفر میں تیزی آئی ہے۔

مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ ایس آئی ایف سی کی بدولت بین الاقوامی سرمایہ کار، بشمول امریکہ، سعودی عرب، قطر، ترکی اور چین، پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا کردار نہ صرف مضبوط میکرو اکنامک استحکام کے فروغ بلکہ سرمایہ کاری کے ماحول کو شفاف اور محفوظ بنانے میں بے مثال اور قابلِ ستائش ہے۔

خرم شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں سرمایہ کاری کے بڑھتے مواقع اور معاشی استحکام کے سفر میں ایس آئی ایف سی کی اہمیت اور کلیدی کردار مزید نمایاں ہوگا، جس سے پاکستان عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک مرکزی ہب اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مرکز بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.