ہونڈا پاکستان کاسِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی قیمتوں کا اعلان

0

کراچی: ہونڈا پاکستان نے نئے سال کے آغاز پر ہونڈا سِوک 2026 فیس لفٹ ماڈلز کی تعارفی (انٹروڈکٹری) ریٹیل قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

چند روز قبل کمپنی نے ہونڈا سِوک کے معمولی فیس لفٹ ورژن متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا، جس میں تمام ویریئنٹس میں ہونڈا سینسنگ کو بطور اسٹینڈرڈ فیچر شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق فیس لفٹ ماڈلز میں فرنٹ گرِل کے نئے ڈیزائن سمیت متعدد ظاہری اور فیچرز سے متعلق تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کا مقصد صارفین کو جدید حفاظتی سہولیات اور بہتر ڈرائیونگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس سے قبل ہونڈا پاکستان نے سِوک فیس لفٹ کی بکنگ قیمتیں جاری کی تھیں، تاہم اب نئے سال کے موقع پر اپڈیٹڈ ماڈلز کی باضابطہ تعارفی ایکس فیکٹری قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔

ہونڈا پاکستان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یہ تعارفی قیمتیں یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہیں۔ہونڈا سِوک اسٹینڈرڈ کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے،ہونڈا سِوک اورئیل کی قیمت 88 لاکھ 34 ہزار روپے،جبکہ ہونڈا سِوک آر ایس کی تعارفی قیمت ایک کروڑ ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ قیمتیں محدود مدت کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں، جس کے بعد ان میں ردوبدل کا امکان موجود ہے۔ ہونڈا سِوک کے فیس لفٹ ماڈلز میں جدید حفاظتی فیچرز اور ڈیزائن میں بہتری کے باعث آٹو مارکیٹ میں صارفین کی جانب سے خاصی دلچسپی متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.