سوریا کمار یادیو مجھے بے انتہا میسجز بھیجا کرتے تھے، بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی کے دعوے نے ہلچل مچا دی

0

رئیلیٹی شو ایم ٹی وی اسپلٹس وِلاسے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ اداکارہ خوشی مکھرجی نے بھارتی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق ایک تہلکہ خیز دعویٰ کر کے سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

ایک حالیہ تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوشی مکھرجی نے دعویٰ کیا کہ سوریا کمار یادیو ماضی میں انہیں اکثر میسجز بھیجا کرتے تھے، تاہم اب دونوں کے درمیان بات چیت نہیں ہوتی۔ خوشی مکھرجی کا کہنا تھا کہ وہ کسی کرکٹر کو ڈیٹ کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں، تاہم کئی کرکٹرز ان سے رابطے میں رہے ہیں۔

اداکارہ کے مطابق“میں کسی کرکٹر کو ڈیٹ نہیں کرنا چاہتی، میرے پیچھے بہت سے کرکٹرز ہیں، سوریا کمار یادیو بھی ان ہی میں سے ایک تھے۔ وہ مجھے بہت زیادہ میسجز کیا کرتے تھے، لیکن اب ہم زیادہ بات نہیں کرتے۔”خوشی مکھرجی کے ان دعوؤں پر تاحال سوریا کمار یادیو کی جانب سے کوئی ردِعمل یا وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

واضح رہے کہ سوریا کمار یادیو کی شادی 2016 میں دیویشا شیٹی سے ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جبکہ شوبز اور اسپورٹس حلقوں میں اس بیان کو محض یکطرفہ دعویٰ قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.