ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی معاملات کا اجلاس ، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی ریفرنس قیمت کی منظوری

0

اسلام آباد:ڈپٹی وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت  کابینہ کمیٹی برائے بین الحکومتی تجارتی معاملات (CCoIGCT) کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سرکاری اداروں کی نجکاری سے متعلق جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے جی ٹو جی (G2G) انتظامات کو حتمی شکل دینے پر غور کیا تاکہ اثاثوں کی منتقلی کے عمل کو مؤثر، شفاف اور اقتصادی اصلاحات کے تحت نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

پرائیویٹائزیشن ڈویژن کی جانب سے پیش کی گئی سمری پرکمیٹی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ (FWBL) کی ریفرنس قیمت کی منظوری دی، جو پاکستان کے بینکنگ شعبے میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے فروغ کی سمت ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، معاونِ خصوصی برائے ریلوے، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری نجکاری اور متعلقہ محکموں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.