روس کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، متاثرین سے اظہار تعزیت

0

اسلام آباد: پاکستان میں روس کے سفارتخانے نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کو ہر شکل اور ہر صورت میں ختم کرنا ناگزیر ہے۔ امید ہے کہ اس حملے کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو شناخت کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

روسی سفارتخانے نے متاثرہ خاندانوں اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.