پاکستان کا فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ، 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت

0

راولپنڈی:پاک فوج نے ملک میں تیار کردہ نئے فتح-4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 جدید ایویونکس اور نیویگیشنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو زمینی راستوں سے بچتے ہوئے ناکام بنانے اور انتہائی درستگی کے ساتھ ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ میزائل آرمی راکٹ فورس کمانڈ کا حصہ ہے اور اس سے پاک فوج کے روایتی میزائل نظام کی رسائی، تباہ کن صلاحیت اور بقا کی استعداد مزید بڑھ گئی ہے۔

تربیتی فائرنگ کے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینئر افسران، ماہر سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔

صدرِ پاکستان، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اس کامیاب تجربے پر شریک فوجی جوانوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.