اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سیاسی کمیٹی کا اجلاس، طاقت کے استعمال کی مخالفت

0

اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں رانا ثناءاللہ، امیر مقام، شاہ غلام قادر اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ کمیٹی نے واضح کیا کہ آزاد کشمیر میں طاقت کا استعمال مسائل کا حل نہیں، حکومت کو چاہیے کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق صورتحال کو سنبھالے۔ اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ایکشن کمیٹی کے ساتھ طے شدہ امور پر فوری عملدرآمد ضروری ہے۔

سیاسی کمیٹی نے سفارش کی کہ عوام کے قابلِ عمل مطالبات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے اور ایکشن کمیٹی کو بھی چاہیے کہ وہ پرامن رہ کر آئینی تقاضوں کو پورا کرے۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں امن و امان اور سیاسی رواداری قائم رکھنا چاہتی ہے اور عوامی و بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مشیر سیاسی امور و وزیر امور کشمیر نے اجلاس میں بتایا کہ کمیٹی کی تجاویز اعلیٰ سطح پر زیرِ غور لائی جائیں گی، جبکہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.