سعودی عرب کا امریکا ایران جنگ بندی کا خیر مقدم، یو اے ای نے کامیابی قرار دے دیا

0

ابوظہبی: امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی پر خطے کے اہم ممالک کی جانب سے ردعمل سامنے آنا شروع ہو گیا ہے، جہاں سعودی عرب  نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات  نے اسے اپنی کامیابی قرار دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید  کے مشیر انور فراش نے کہا ہے کہ امارات نے جنگ کے دوران اپنی خودمختاری اور وقار کا بھرپور دفاع کیا اور اس مرحلے پر کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے باوجود امارات کی ترقیاتی کامیابیاں محفوظ رہیں اور ملک پیچیدہ علاقائی حالات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اماراتی قیادت مستقبل کی تشکیل میں مضبوط کردار ادا کرے گی اور طاقت، استحکام اور مستقل مزاجی سے اماراتی ماڈل مزید مستحکم ہوگا۔

دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پیش رفت خطے میں دیرپا امن کی راہ ہموار کرے گی۔ سعودی حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آبنائے ہرمز کو کھلا رکھا جانا چاہیے تاکہ عالمی تجارتی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے مثبت ردعمل اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کی توقع بڑھ رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.