قطر نے ایران جنگ بندی میں پاکستان کی ثالثی کو سراہا، شہباز شریف اور عاصم منیر کی کوششیں قابلِ تعریف
دوحہ: قطر کی وزارتِ خارجہ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے میں پاکستان کا کردار اہم رہا۔
بیان میں کہا گیا کہ قطر وزیراعظم شہباز شریف ، چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جنہوں نے ثالثی اور سفارتی اقدامات کے ذریعے جنگ بندی ممکن بنائی۔
بیان میں ان تمام فریقین کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا جنہوں نے نیک نیتی کے ساتھ ثالثی اور سفارتی روابط قائم کر کے یہ پیش رفت ممکن بنائی۔
اس سے قبل دیگر ممالک نے بھی ایران اور امریکا کے درمیان نازک مرحلے پر جنگ بندی حاصل کرنے میں پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
