پاکستان کے وزیر خارجہ کی بحرین اور ناروے کے وزرا خارجہ سے رابطے، خطے میں حالیہ صورتحال پر تشویش اور تبادلۂ خیال
اسلام آباد: وزیر خارجہ اور ڈپٹی وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارٹ ایڈے سے الگ الگ ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
بحرین کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ حالات پر تشویش کا اظہار کیا اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاری مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو میں خطے میں حالیہ پیش رفت اور وسیع تر عالمی تناظر پر بات ہوئی۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
