حالات قابو سے باہر گئے تو باب المندب بھی بند کرنے کا امکان ، دباؤ میں مذاکرات نہیں کریں گے:ایران
تہران/اسلام آباد: رائٹرز کے مطابق سینئر ایرانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایران عالمی دباؤ یا امریکی مطالبات پر مذاکرات میں لچک نہیں دکھائے گا۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے سے انکار کر دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ جب تک امریکہ ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرے گا، ایران کوئی رعایت نہیں کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایران اور امریکہ اپنے پیغامات پاکستان کے ذریعے تبادلہ کرتے رہتے ہیں، جبکہ قطر نے ایران کے پیغامات امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک تک پہنچائے ہیں۔
ایرانی ذرائع نے خبردار کیا کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطہ مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب جائے گا، اور حالات قابو سے باہر گئے تو باب المندب کی بندش کا بھی امکان ہے۔
