وزیراعظم آزاد کشمیر کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور عوامی فلاح پر تبادلۂ خیال

0

لاہور: وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعاون، عوامی فلاح اور انفراسٹرکچر کی بہتری جیسے اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ملاقات کے مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں ممتاز حسین راٹھور اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی دوستی اور خدمات کا ذکر بھی کیا گیا اور دونوں رہنماؤں کے کردار کو سراہا گیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسیوں اور مؤثر حکمرانی کی تعریف کی اور کہا کہ پنجاب میں آباد کشمیری مہاجرین کی بحالی کے لیے مثبت بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کو پنجاب سے ملانے والی روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری پر بھی بات ہوئی، جس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے مثبت ردعمل دیا۔

دونوں رہنماؤں نے عوام کی ترقی اور فلاح کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.