"آج رات ایران کی تہذیب ختم ہو سکتی ہے”صدر ٹرمپ کی دھمکی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ آج رات ایران کی ایک پوری تہذیب ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں لکھا کہ خونریزی، بدعنوانی اور اموات کی 47 سالہ تاریخ بالآخر ختم ہونے والی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو، لیکن غالب امکان یہی ہے، اور رجیم میں تبدیلی کے بعد شاید ایک نئی، زیادہ متوازن اور شاندار تبدیلی واقع ہو۔ انہوں نے ایران کے عوام کے لیے دعائے خیر بھی کی۔
ٹرمپ کی ڈیڈلائنز:
21 مارچ: ایران کو 48 گھنٹوں میں آبی گزرگاہ کھولنے کی ہدایت، بصورت دیگر پاور پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی
23 مارچ: ایرانی توانائی انفراسٹرکچر پر حملے پانچ دن کے لیے ملتوی
27 مارچ: حملے مزید 10 دن کے لیے ملتوی، ڈیڈلائن 6 اپریل تک مقرر
3 اپریل: ایران کو معاہدے کے لیے 48 گھنٹوں کی وارننگ
5 اپریل: دھمکی دہرائی، منگل شام 8:00 بجے مشرقی وقت تک پاور پلانٹ اور برج کے دن کی نشاندہی کی گئی
صدر ٹرمپ کے تازہ بیان کے مطابق، یہ دنیا کی طویل اور پیچیدہ تاریخ کے اہم لمحات میں سے ایک ہو سکتا ہے، اور آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ان کی تازہ ترین ڈیڈلائن ختم ہو رہی ہے۔
