مردان: ماربل مائننگ میں لینڈ سلائیڈنگ، 7 مزدور جاں بحق
مردان کے ننگ آباد علاقے میں ماربل مائننگ کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑی تودہ گرنے سے کم از کم 7 مزدور جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے اب تک 7 لاشیں نکال لی ہیں جبکہ 3 مزدور زخمی حالت میں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے مزید مزدور دبے ہوئے ہو سکتے ہیں، اس لیے امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔
