قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ: 466 رنز کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑا

0

لاہور: قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں رنز کا طوفان دیکھنے کو ملا اور ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔

لاہور میں کنکررز اور چیلنجرز کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 466 رنز بنے۔ کنکررز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 241 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں چیلنجرز کی ٹیم نے 225 رنز بنائے۔

اس کے ساتھ ویمنز ڈومیسٹک کرکٹ میں سب سے زیادہ مجموعی رنز کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہوا۔ اس سے قبل بھارت میں ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) کے میچ میں 438 رنز کا ریکارڈ رائل چیلنجرز بنگلور اور یو پی واریئرز کے درمیان بنایا گیا تھا۔

یہ مجموعی اسکور کسی بھی ٹی ٹوئنٹی میچ میں دوسرا سب سے بڑا ریکارڈ ہے، جس میں سب سے زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ 2023 میں ارجنٹائن اور چلی کی خواتین ٹیموں کے میچ میں 490 رنز کا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.