چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا واٹس ایپ ہیک، عوام کو مالی درخواستیں نظر انداز کرنے کی ہدایت
اسلام آباد: بیرسٹر گوہر علی خان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا، جس کے بعد انہوں نے عوام کو ہیکرز کی جانب سے آنے والی مالی درخواستوں سے خبردار کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر صبح ہیک ہوا جبکہ اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیکرز کی جانب سے ان کے نام پر رقم مانگی جا رہی ہے، لہٰذا تمام مالی درخواستوں کو نظر انداز کیا جائے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر متعلقہ حکام سے رجوع کر لیا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
