آپریشن "غضب للحق” جاری: افغان طالبان کے 641 کارندے ہلاک، 243 چیک پوسٹیں تباہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے بتایا کہ افغانستان میں بلا اشتعال کارروائیوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن "غضب للحق” جاری ہے۔
وزیر اطلاعات کے مطابق اب تک افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ طالبان کی 243 چیک پوسٹیں تباہ اور 42 قبضے میں لے کر اڑا دی گئی ہیں۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ فضائی کارروائیوں میں افغانستان میں 65 دہشتگردوں اور ان کے معاون مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ 219 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
پاک فوج نے شوال شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحد پر افغان طالبان کی پوسٹوں پر بھی مؤثر کارروائی کی اور انہیں تباہ کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن "غضب للحق” اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔
