صدر مملکت آصف علی زرداری  سے  بلوچ رہنما شفیق الرحمن مینگل نے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

0

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری  سے  بلوچ رہنما شفیق الرحمن مینگل نے ملاقات کی اور اس موقع پر بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی  میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر علی حسن زہری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما ملک چنگیز خان، کامبھو خان برہمانی اور جمیل احمد بریجو بھی شفیق الرحمن مینگل کے ہمراہ تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے میں جماعتی تنظیم سازی اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ مملکت نے پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور قومی دھارے میں مؤثر شمولیت پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.