نواز شریف کا اظہارِ تعزیت: ایرانی قوم سے مکمل یکجہتی کا اعلان، سپریم لیڈر کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

0

سابق وزیرِ اعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ  میاں  نواز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ ایران کی حکومت اور عوام سے اس عظیم سانحے پر دلی تعزیت کرتے ہیں۔ ان کے بقول یہ ایران کی تاریخ کا نہایت اہم اور حساس لمحہ ہے، جس کے گہرے جذباتی، سیاسی اور قومی اثرات مرتب ہوں گے۔

نواز شریف نے سوگ کے اس موقع پر ایرانی قوم کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے تمام سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم نے اپنے بیان میں خطے کے ممالک کے درمیان استحکام، امن اور باہمی احترام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تحمل اور دانشمندی کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور ایرانی قوم کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر، حوصلہ اور ثابت قدمی عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.