وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بحرین کے ہم منصب سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مملکتِ بحرین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ نے کشیدگی میں کمی کے لیے فوری اور مؤثر سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں مسلسل رابطہ اور مشاورت ناگزیر ہے، اور خطے میں امن و سلامتی کے قیام کے لیے مشترکہ سفارتی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
