ایران کے شہر مناب میں اسرائیل کا لڑکیوں کے اسکول پر حملہ، شہدا کی تعداد 108 ہوگئی
تہران :ایران کے شہر مناب میں اسرائیل نے لڑکیوں کے اسکول پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 108 ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے شہرمناب میں لڑکیوں کے اسکول کو نشانہ بنایا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے شہر مناب میں اسرائیل نے ایک گرلز اسکول کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 52 طالبات شہید اور 63 زخمی ہوگئیں۔
ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اسکول پر حملے سے شہدا کی تعداد 108 ہوگئی۔ایرانی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے شجرۂ طیّبہ اسکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد طالبات شہید ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ اسکول میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور شہر میں سکیورٹی کی صورتحال قابو میں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی تمام جامعات تاحکم ثانی بند کردی گئیں۔
