افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے طالبان نے زبردستی قبضہ کیا ہوا ہے، عطا تارڑ

0

اسلام آباد:وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے، پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین استعمال ہوئی، وہاں  خواتین، بچے اور اقلیت محفوظ نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت غیرقانونی حکومت ہے اور طالبان نے زبردستی حکومت پر قبضہ کیا ہوا ہے، اسلام آباد کچہری اور ترلائی حملے میں افغانی ملوث تھے، وہاں سے پاکستان میں دہشت گرد آرہے ہیں، پاکستان نے افغان جارحیت پر جوابی کارروائی کی اور انہیں موثر جواب دیا۔

وزیر اطلاعات ونشریات   کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین، بچے اور اقلیتیں بھی محفوظ نہیں، افغانستان میں خواتین کو حقوق نہیں دئیے جارہے، وہاں 13 سال کی عمر کے بعد لڑکی کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا  ہائر سیکنڈری کے بعد وہ داخلہ نہیں لےسکتی، وہ کوئی ملازمت نہیں کرسکتی، وہ کوئی پیشہ اختیار نہیں کرسکتی، وہ عوام مقامات پر نہیں جاسکتیں اور جہاں وہ جاسکتی ہیں وہاں ان کے بولنے پر پابندی ہے اس کے لیے 3 ہزار افراد کی فورس بنائی گئی ہے کہ وہ موقع پر ہی خواتین کے خلاف کارروائی کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.