کراچی: آئندہ 3 روز موسم گرم رہنے کی پیش گوئی
کراچی: شہر قائد میں موسم سرما کے اختتام کے بعد گرمی کی آمد نے دستک دے دی ہے۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں مطلع صاف رہے گا اور دن کے اوقات میں تیز دھوپ متوقع ہے، جبکہ ہفتہ اور اتوار کی صبح ہلکی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔
