پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی و دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت، اسٹریٹجک شراکت داری نئی سطح پر پہنچنے کو تیار

0

اسلام آباد:پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعاون میں نمایاں پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ Special Investment Facilitation Council (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے مطابق دونوں ممالک تین ماہ قبل مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں، جس کے بعد اب اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے ایک اور اہم اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان اور سعودی عرب کی معیشتوں کے لیے نہایت اہم ثابت ہوگا۔

دونوں برادر ممالک نے اقتصادی تعاون کے ایک جامع فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا ہے، جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس فریم ورک میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور خوراک کی سلامتی جیسے اہم شعبے شامل ہیں۔

مزید برآں، پاکستان اور سعودی عرب بجلی کے بین الاقوامی کنکشن منصوبے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کر چکے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان 34 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2.8 ارب ڈالر ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں دفاعی و اقتصادی تعلقات کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، اور دونوں ممالک اپنی مضبوط سیاسی شراکت داری کو پائیدار اقتصادی نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.