قومی کپتان اور ہیڈ کوچ کے درمیان تکرار، سلمان علی آغا نے غصے میں بوتل زمین پر پھینک دی
کولمبو:آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں کپتان سلمان علی آغا غصے میں آ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کپتان اور ہیڈکوچ کے درمیان تکرار ہوئی، ویڈیو میں کپتان سلمان علی آغا کو زمین پر بوتل پھینکتے دیکھا گیا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن انہیں سمجھانے کی کوشش کرتے نظر آئے۔
اس معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ سلمان علی آغا اپنی وکٹ پر آؤٹ ہونے کے بعد افسردہ تھے اور کوچ ان سے بات کر رہے تھے۔
فاسٹ باؤلر باسط علی نے بھی وضاحت کی کہ یہ تبادلۂ خیال کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد ہو رہا تھا اور سلمان علی آغا کوچ کی بات غور سے سن رہے تھے۔
