ڈینیوب پراپرٹیز کا سلیکون اؤسز دبئی میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
سنگ بنیاد رکی تقریب میں ڈینیوب گروپ کے بانی اور چیئرمین رضوان ساکن وائس چیئرمین انیس ساجن اور سلیکون ہاؤسز کے ڈی جی بھی موجود تھے
دبئی: ڈینیوب پراپرٹیز نے دبئی سلیکون اویسس میں رضوان عسکرالی سجن مسجد کی سنگ بنیاد کی باضابطہ تقریب کا انعقاد کیا، جس سے متحدہ عرب امارات میں روحانی ترقی اور کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کمپنی کے پائیدار عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔
یہ مسجد ڈینیوب گروپ کے 50 ملین درہم کے اس وعدے کے تحت تعمیر کی جانے والی پانچویں مسجد ہے جو متحدہ عرب امارات میں مساجد کی تعمیر کے لیے کیا گیا تھا۔ اس عزم کا اعلان شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد، نائب وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔
نئی مسجد دبئی کے تیزی سے ترقی کرتے اضلاع میں ایمان، اتحاد اور ذمہ دار کارپوریٹ شہریت کی علامت کے طور پر ابھرے گی۔ مسجد 121 ہزار مربع فٹ کے پلاٹ پر تعمیر کی جائے گی جبکہ اس کا تعمیر شدہ رقبہ 19 ہزار مربع فٹ ہوگا۔ اسے ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے جن میں 800 مرد اور 200 خواتین شامل ہوں گی۔

کمیونٹی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے میں وافر پارکنگ کی سہولیات بھی شامل ہوں گی تاکہ عبادت گزاروں اور زائرین کو بہتر رسائی اور سہولت فراہم کی جا سکے۔ مسجد کی تکمیل رواں سال متوقع ہے۔
سنگ بنیاد کی تقریب ڈینیوب گروپ کے بانی و چیئرمین رضوان ساجن، دبئی سلیکون اویسس کے ڈائریکٹر جنرل بدر بوہناد اور دیگر معززین و اعلیٰ حکام کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ یہ منصوبہ روحانی وابستگی اور طویل مدتی کمیونٹی سرمایہ کاری دونوں کی عکاسی کرتا ہے۔
