کراچی: لی مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار پر پیٹرول بم سے حملہ

0

کراچی :کراچی کی لی مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران  اسسٹنٹ کمشنر  ہاظم بنگوار پر  پیٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں  وہ  محفوظ  رہے۔

ہاظم بنگوار نے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ  تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جا رہا تھا کہ اس دوران  ان پر نامعلوم شخص کی جانب سے پیٹرول بم پھینکا گیا لیکن وہ بچ گئے جبکہ پیٹرول بم گرنے سے ایک دکان میں آگ لگ گئی۔حملے میں ملوث تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ دکان پر لگی آگ پر بھی اسی وقت اپنی مدد آپ کے تحت قابو پایا گیا جب کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بھی مکمل کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.