میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

0

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر  میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ نے صدر مسلم لیگ (ن)  میاں  نواز شریف کی پاکستان کے لیے گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے سیاسی کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر جین میریٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اصلاحاتی اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا اور پنجاب حکومت کی پالیسیوں میں عوامی فلاح کو ترجیح دینے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران برٹش ہائی کمشنر نے لاہور میں بسنت کے تہوار پر اظہارِ مسرت بھی کیا اور شہر کی ثقافتی روایات کو خوش آئند قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.