انسانی حقوق کی کارکن نرگس محمدی کو ساڑھے سات سال مزید قید کی سزا

0

تہران:ایران کی معروف انسانی حقوق کی  کارکن نرگس محمدی کو ایرانی عدالت نے مزید ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

 عدالتی فیصلے کے مطابق نرگس محمدی پر ریاست مخالف سرگرمیوں، عوامی نظم میں خلل اور حکومت مخالف بیانات دینے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق نرگس محمدی اس وقت بھی قید میں ہیں اور نئی سزا سابقہ سزاؤں کے ساتھ نافذ ہوگی۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اس فیصلے کو آزادیٔ اظہار اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

نرگس محمدی ماضی میں بھی خواتین کے حقوق، سزائے موت کے خلاف آواز اٹھانے اور سیاسی قیدیوں کے حق میں سرگرمیوں کی وجہ سے متعدد بار گرفتار اور سزا یافتہ رہ چکی ہیں۔

ادھر ایران کی عدلیہ کا مؤقف ہے کہ یہ فیصلہ ملکی قوانین کے تحت کیا گیا ہے، جبکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے کارکنان نرگس محمدی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.