جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر ڈکی اور ان کی اہلیہ سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد
لاہور: مقامی عدالت نے جوا پروموشن کیس میں یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں یوٹیوبر سعد الرحمن عرف ڈکی اور دیگر کے خلاف جوئے کی پروموشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا۔
این سی سی آئی اے نے سعد الرحمن عرف ڈکی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جس میں آن لائن جوا ویب سائٹس کی تشہیر کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
