بالی وڈ اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں گرفتار

0

ممبئی:بالی وڈ کے معروف کامیڈی اداکارراج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ اداکار تصفیہ کی مقررہ رقم ادا نہ کرنے پر قانونی مشکلات میں پھنس گئے تھے۔

نئی دہلی ہائی کورٹ نے چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں راج پال یادیو کو دی گئی سابقہ نرمی واپس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔ عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے اداکار نے مقررہ تاریخ پر تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کے وکیل نے عدالت میں رقم کی ادائیگی کے لیے نرمی کی درخواست کی اور 50 لاکھ روپے ادا کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔ اس پیش رفت کے بعد اداکار کو تحویل میں لے لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.