امریکا سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرے گا

0

امریکا نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائل سسٹمز کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے کے تحت سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی میزائلز اور ان سے متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے، جس سے اس کے دفاعی نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔ اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالر کی مالیت کی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔

بیان کے مطابق اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئرز کے پاور پیکس، لاجسٹک سپورٹ اور دیگر متعلقہ فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا، جس کا مقصد اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.