لاہور: ماں بچی کے گٹر میں گرنے کا واقعہ، ایس ایچ او معطل، ڈی ایس پی کو شوکاز نوٹس جاری
لاہور: ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو معطل کردیا گیا۔لاہور کےعلاقے بھاٹی گیٹ میں داتا دربار کے قریب ماں بچی کے گٹر میں گرنے کے واقعہ پر ایس ایچ کو معطل اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ ایس پی سٹی اور متعلقہ پولیس کے رسپانس کا تعین کے لیے تحقیقات ہوں گی جب کہ انکوائری میں خاوند اور دیور کو حراست میں لینے کی محرکات کا تعین ہوگا،پولیس نے ریسکیو کال پر گرفتاری کیوں کی ؟ اس کی بھی جانچ ہو گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق جلد از جلد تحقیقات مکمل کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ریسیکو آپریشن کے دوران پولیس ایکشن کیوں ہوا اس کا بھی تعین ہو گا؟ اور تحقیقات کی روشنی میں افسوسناک رویے میں ملوث تمام افسران کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔
