یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی

0

برسلز: یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کو معطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

 یہ فیصلہ امریکی صدر کی جانب سے گرین لینڈ پر قبضے کی بار بار خواہش ظاہر کرنے اور یورپ پر ٹیرف بڑھانے کی دھمکیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ معاہدہ گزشتہ سال طے پایا تھا، جس کے تحت امریکی ٹیرف زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 30 فیصد کے بجائے 15 فیصد مقرر کیے گئے تھے، جبکہ یورپی یونین نے امریکی سرمایہ کاری اور برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

تاہم گرین لینڈ کے معاملے اور امریکی ٹیرف کی دھمکیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کی بین الاقوامی تجارتی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ امریکی بیانات اور دھمکیوں سے یورپی یونین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت داؤ پر لگ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں معمول کے تعلقات ممکن نہیں رہے، اس لیے یورپی یونین کے پاس معاہدہ معطل کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔ یورپی حکام کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ کو واضح پیغام دینے کے لیے کیا گیا ہے کہ یورپی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.