سخت امریکی پابندیاں، امریکہ میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد تک کمی

0

نئی دہلی: ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی سخت پابندیوں کے باعث امریکا میں بھارتی طلبہ کے داخلوں میں 75 فیصد تک نمایاں کمی واقع ہو گئی ہے۔

بھارتی اخبار دی اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی شہریوں کے لیے امریکی ویزا حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہ ملازمت اور دیگر مواقع بھی محدود کر دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر سختی کے نتیجے میں ویزا مسترد ہونے کی شرح میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

بھارتی اخبار نے ناقص خارجہ پالیسی کے باعث ویزا پابندیوں پرمودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران امریکا سے تقریباً 38 ہزار افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا، جن میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی تھی۔

ماہرین کے مطابق امریکی ویزا پالیسیوں میں سختی اور سفارتی سطح پر کمزور حکمت عملی کے اثرات بھارتی طلبہ، پروفیشنلز اور معیشت پر منفی انداز میں مرتب ہو رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.