بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع، نوٹم جاری

0

کراچی: پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اس حوالے سے نیا نوٹم جاری کر دیا ہے۔

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری کی صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ فضائی حدود کی یہ بندش بھارتی ایئرلائنز کے زیرِ ملکیت، آپریٹ یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر لاگو ہو گی۔

نوٹم کے مطابق پابندی کا اطلاق بھارتی فوجی پروازوں پر بھی ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ فیصلے حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیے جائیں گے۔

فضائی ماہرین کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو طویل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے پروازوں کے دورانیے اور اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.