کے الیکٹرک کے خلیجی سرمایہ کاروں کا پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کا بین الاقوامی مقدمہ دائر

0

کراچی: کے الیکٹرک میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی عرب اور کویت سے تعلق رکھنے والے خلیجی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے خلاف 2 ارب ڈالر کا بین الاقوامی ثالثی مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں حکومتِ پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ مدعی سرمایہ کاروں کا مؤقف ہے کہ ریگولیٹری مداخلت، سرکاری واجبات کی بروقت ادائیگی نہ ہونا اور معاہدوں میں رکاوٹیں ڈالے جانے کے باعث انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

مقدمے میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی کے نظام میں 4.7 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے، تاہم پالیسی اور انتظامی رکاوٹوں کے باعث سرمایہ کاری کے متوقع فوائد حاصل نہیں ہو سکے۔

یہ قانونی کارروائی 16 جنوری 2026کو او آئی سی سرمایہ کاری معاہدے اور اقوامِ متحدہ کے ثالثی قوانین (UNCITRAL) کے تحت باضابطہ طور پر شروع کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس مقدمے کے نتائج پاکستان کے توانائی شعبے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی ساکھ پر اہم اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جبکہ حکومتی سطح پر اس معاملے سے نمٹنے کے لیے قانونی اور سفارتی حکمتِ عملی کی ضرورت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.