پارلیمنٹ میں افواجِ پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بات کی اجازت نہیں دوں گا:سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

0

لاہور:سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں افواجِ پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ان کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ایوان کے اندر کسی بھی قسم کی پاکستان مخالف گفتگو نہ ہونے دی جائے۔

ایاز صادق نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں آئیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے، اور اگر اپوزیشن لیڈر ٹھوس اور درست بات کریں گے تو انہیں ایوان میں فلور بھی ملتا رہے گا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا ملک ہو جس سے آج پاکستان کے دوستانہ تعلقات نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مافیا ہر جگہ موجود ہوتے ہیں، تاہم حق اور سچ ان کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ وہ وزیراعظم سے مشاورت کرتے رہتے ہیں اور وزیراعظم انہیں نہیں روکتے۔ ایاز صادق کے مطابق پاکستان کی خارجہ پالیسی کبھی بھی اتنی مضبوط نہیں رہی جتنی آج ہے، البتہ ایک ہمسایہ ملک کے ساتھ مسائل ہیں جو پاکستان کے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.