امریکہ ایران پر طاقت کے استعمال کی کوشش فوری ترک کرے: چینی مندوب

0

نیویارک/اسلام آباد:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے زور دے کر کہا ہے کہ امریکہ ایران پر طاقت کے استعمال کی دھمکیاں فوری طور پر ترک کرے اور ہم دنیا کو "جنگل کے قانون” کی طرف دھکیلنے کے مخالف ہیں۔

چینی مندوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی دھمکیوں سے مشرق وسطیٰ میں ایک اور جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی ملک کی سالمیت کے خلاف طاقت کے استعمال کی سخت مخالفت کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کے مطابق ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایک خودمختار ملک ہے اور ایرانی عوام کو اپنے فیصلے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔ ایران کو درپیش مسائل کے حل میں عالمی برادری کو مدد کرنی چاہیے۔

دوسری جانب چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے فون پر گفتگو کی اور یقین دلایا کہ ایرانی حکومت اور عوام متحد رہیں گے اور مشکلات پر قابو پائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.