مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی، ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر آئندہ کچھ روز میں ایک مرتبہ پھر شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔شادی کی تقریبات 16 جنوری 2026 سے شروع ہوں گی جب کہ جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو لیک سٹی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے مطابق جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 کو شریف فارمز جاتِی اُمرا میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوگی۔تاہم شریف خاندان کی جانب سے تقاریب کی تاریخ سے متعلق تصدیق یا تردید نہ ہوسکی۔
