امریکی امیگریشن حکام کی حراست میں مزید 4 تارکین وطن ہلاک

0

واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام کی حراست میں نئے سال 2026 کے ابتدائی 10 دنوں میں 4 مزید تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ امریکی حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ سال امیگریشن کی حراست میں 30 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور موجودہ تعداد گذشتہ دو دہائیوں میں سب سے بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔امریکی انسانی حقوق تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ امیگریشن حراستی مراکز بند کیے جائیں۔

 یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ریاست مینی سوٹا میں ایک امیگریشن آفیسر نے 3 بچوں کی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا، جس کے خلاف امریکی شہروں میں احتجاج ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.