پاکستان کے ہائی کمشنر کی بی این پی کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمن سے ملاقات

0

ڈھاکہ :پاکستان کے ہائی کمشنر برائے بنگلہ دیش عمران حیدر نے جمعہ کی دوپہر بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے قائم مقام چیئرمین طارق رحمان سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات ڈھاکا کے علاقے گلشن میں واقع بی این پی چیئرپرسن کے سیاسی دفتر میں ہوئی، جو پاکستان اور بنگلہ دیش کے اہم سیاسی حلقوں کے درمیان جاری سفارتی روابط کی عکاس ہے۔

بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے عبوری چیئرمین طارق رحمان 17 سالہ جلاوطنی کے بعد گزشتہ دنوں واپس اپنے وطن پہنچ گئے تھے۔ ان کی آمد پر دارالحکومت ڈھاکا اور سلیٹ میں حامیوں نے جوش و خروش کے ساتھ استقبال کیا۔

طارق رحمن اپنے خاندان کے ہمراہ بنگلہ دیش پہنچے، جن میں ان کی اہلیہ زبیدہ رحمن اور بیٹی جائمہ رحمن شامل ہیں۔ سینیئر بی این پی رہنماؤں بشمول سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ہوائی اڈے پر انہیں خوش آمدید کہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.