پاکستان سپر لیگ: نئی ٹیموں کا آکشن، جناح کنونشن سینٹر میں رنگا رنگ تقریب آج

0

کراچی:ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کے اضافے کی گھڑی قریب آ گئی ہے اور اس موقع پر جناح کنونشن سینٹر رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔

پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے بولی لگانے کا آکشن چند ہی گھنٹوں میں شروع ہونے والا ہے، اور اس تقریب کے لیے تمام ریہرسلز مکمل کر لی گئی ہیں۔ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھی منفرد انداز میں آکشن میں شریک ہوں گے۔

اس موقع پر سی او او پی سی بی، سمیر احمد سید نے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا، جبکہ سی ای او پی ایس ایل، سلمان نصیر نے آکشن تقریب کے انتظامات پر بریفنگ دی۔ تقریب میں ڈائریکٹر میڈیا عامر میر، ڈائریکٹر کمرشل علی عدنان زیدی اور چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضٰی بھی موجود تھے۔

آکشن میں شریک بڈرز اور معزز مہمانوں کاریڈ کارپٹ پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ تقریب میں پاکستان شاہینز اورہانگ کانگ سپر سکسز جیسی چیمپئن ٹیمیں بھی مدعو ہیں، اور چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر ان کی کارکردگی کی تعریف کے ساتھ کھلاڑیوں کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

دنیا بھر کے پی ایس ایل فینز اس رنگا رنگ تقریب کو پی سی بی کے یوٹیوب چینل، پی ٹی وی سپورٹس، اے سپورٹس اور جیو سپر* پر براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.