کیمبرج میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے پر پاکستانی نوجوان منتخب

0

نیویارک :امریکہ کی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں 5 جنوری کو ہونے والے انتخابات میں تاریخی موقع سامنے آیا جب میئر اور ڈپٹی میئر کے دونوں عہدوں پر پاکستانی نوجوان منتخب ہوئے۔

کراچی کی سنبل صدیقی سال 2027-2026 کے لیے کیمبرج سٹی کی میئر منتخب ہوئیں، جبکہ پنجاب کے شہر بورے والا کے برہان عظیم کیمبرج سٹی کے کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہوئے۔

سنبل صدیقی وکیل ہیں اور امریکا میں سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ ان کی کیمبرج کونسل کے لیے پہلی بار 2017 میں منتخب ہونے کے بعد مسلسل تیسری بار میئر کے طور پر منتخب ہونے کی کامیابی ہے۔ سنبل صدیقی سال 2020 سے 2024 تک دو بار کیمبرج کی میئر رہ چکی ہیں۔

ریاست میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کی یہ کامیابی قابلِ ذکر ہے کیونکہ وہ کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور ایشیائی خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوئیں۔

دوسری جانب برہان عظیم ایم آئی ٹی یونیورسٹی بوسٹن سے انجینیئر ہیں اور پنجاب کے بورے والا کے پروفیسر منیر چوہدری کے بیٹے ہیں۔ وہ اس سے قبل کیمبرج سٹی کے تاریخ کے کم عمر ترین کونسلر کے طور پر منتخب ہو چکے ہیں اور دوسری بار کونسلر منتخب ہو کر کم عمر ترین ڈپٹی میئر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

یہ تاریخی انتخاب نہ صرف پاکستانی نژاد نوجوانوں کی کامیابی کی علامت ہے بلکہ امریکی سیاسی نظام میں کمیونٹی کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.