کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں: بنگلادیش

0

ڈھاکہ :بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ جاری رابطے کے بارے میں وضاحت جاری کی ہے اور بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی الٹی میٹم کی خبریں غلط اور غیر مستند قرار دے دی ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئی سی سی نے بی سی بی کے خدشات کا جواب دیا ہے، جو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق تھے۔ بی سی بی نے ورلڈ کپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر آئی سی سی نے یقین دہانی کرائی کہ ٹیم کی شرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔

بی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ تحفظات کے حوالے سے تعمیری بات چیت جاری ہے اور آئندہ بھی رابطے اسی انداز میں جاری رہیں گے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ آئی سی سی کی کمیونیکیشن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا اور اس پر کوئی حقیقت مبنی الزام نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.