فساد پھیلانے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی: چیف جسٹس ایران

0

تہران: ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے واضح کیا ہے کہ ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

خبر رساں ادارے میزان کے مطابق چیف جسٹس نے عدالتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور تمام صوبوں کے پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی کہ شرپسند عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے فیصلہ کن اور سخت اقدامات کیے جائیں۔

چیف جسٹس نے ملک میں حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر ایران میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پُرامن احتجاج کرنے والے شہریوں اور تخریب کار عناصر کے درمیان واضح فرق کو تسلیم کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کو قانون کے مطابق مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.